کھیل اور کھلاڑیوں کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کرینگے،ثناءبلوچ

0 140

خاران ( امروز نیوز) بی این پی کے مرکزی رہنما ایم پی اے خاران ثناءبلوچ نے کہا ہے کہ خاران میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کی حالت پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی،کرکٹ اور فٹ بال کے میدانوں کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے،ان خیالات کا اظہار نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گراونڈ میں نو منتخب کابینہ کے تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر تحریک انصاف کے ضلعی صدر و مرکزی کمیٹی کے ممبر سابق ڈسٹرکٹ ناظم میر شوکت بلوچ،حاجی غلام سرور بلوچ،سابق ڈسٹرکٹ چئیرمین میر صغیر احمد بادینی ،بی این پی کے ضلعی رینما حاجی غلام حسین بلوچ، میر ممتاز سیاپاد ڈی سی اے کے صدر محمد آصف بادینی اور عبدالرحمن بادینی نے بھی خطاب کیا،مقررین نے کہا کہ خاران کے کھلاڑیوں نے بہت مشکل حالات میں کھیلوں کو زندہ رکھا ہوا ہے،ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہداروں کی اہم زمہ داری ہے،کھلاڑیوں کی تمام ا±میدیں ان ہی پر لگی ہوئی ہیں،بدقسمتی سے بلوچستان میں تعلیم اور صحت کے ساتھ کھیلوں کو بھی ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے،انہوں نے خاران میں پلینگ رائٹز کے لئے پی سی بی سے رابطہ کرینگے، تمام ٹیموں کو وردی اور دیگر سامان ایک ماہ میں فراہم کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.