صدارتی نظام پاکستان کے آئین کو ختم کرنے کے مترادف ہو گا ،مولانا فضل الرحمن

0 213

چنیوٹ(امروز نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہصدارتی نظام پاکستان کے آئین کو ختم کرنے کے مترادف ہو گا ،کوئی بھی سیاسی پارٹی قبول نہیں کریگی ، موجودہ حکومت کی پالیسیوں نے ریاست کو خطرے میں ڈال دیا ہے،عمران خان فوری مستعفی ہو جائیں ،آج تک دینی مدارس کے کسی طا لب علم نے نوکری کی بھیک نہیں ما نگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہماری اسلامی شناخت کوختم کرنے کی کوشش کی۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے ملکی معیشت کو کمزور کر دیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں نے ریاست کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ صدارتی نظام آمریت کی علامت اور پاکستان کے آئین کو ختم کرنے کے مترادف ہو گا،جسے کوئی بھی سیاسی پارٹی قبول نہیں کرےگی۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک میں غیر سنجیدگی اور بے حیائی پیدا کی۔انہوںنے کہاکہ حکومت عوام کو بنیادی حقوق فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، ریاست مدینہ کہنے والے پاکستان کی عوام کے ساتھ ظلم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد کی سڑکوں پر اس حکومت کے خلاف آئیں گے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے ہمارے اردگرد دشمن پیدا کیے ہیں،ایسی پالیسیوں کے پیش نظر ریاست خطرے میں ہےانہوںنے کہاکہ تحریک انصاف نے ہماری ملک کی سیاست کے وقار کا جنازہ نکالا ہے۔انہوںنے کہاکہ مہنگائی کے خلاف ہماری ہی جماعت میدان میں ہے۔ہم نے گیارہ ملین مارچ کیے ہیں ،ہر مارچ میں ملکی معیشت مہنگائی اور عوام کے حق کی بات کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان مستعفی ہو جائیں ہم اس حکومت کو نہیں مانتے۔ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلامی جا معات کو قومی دھارے میں لانے کی باتیں ہو رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ آج تک دینی مدارس کے کسی طا لب علم نے نوکری کی بھیک نہیں ما نگی۔ ہم نے ریاست کا بے پناہ احترام کیا مگر ہمیں شک کی نگاہ سے دیکھا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.