ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ضلع کچھی میں ہنگامی بنیادوں پر اسپرے کرایا جائے، سردار رند  

0 181

(امروز نیوز)
کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع کچھی میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اسپرے کا انتظام کرائے بصورت دیگر ضلع کچھی،نصیرآباد اور سبی میں فصلات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کاخطرہ ہے اس وقت مقامی زمینداروں کیلئے ٹڈی دل کورونا سے بھی بدتر ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جاری کئے گئے ایک ویڈیو پیغام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیاہے۔سرداریارمحمدرند نے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ اس وقت ضلع کچھی میں ٹڈی دل کی آفت نے جنم لیاہے جس انداز سے ٹڈی دل علاقوں میں پھیل کر فصلوں کو تباہ کررہی ہے اس سے لگ رہاہے کہ یہ آفت زمینداروں کیلئے کورونا سے زیادہ تباہ کن ہوگی،میری وفاقی وصوبائی حکومتوں سے اپیل ہے کہ وہ جنگی بنیادوں پر ٹڈی دل کے تدارک اور خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر 8سے 10دن میں ٹڈی دل کی آفت مقامی فصلوں کو مکمل طورپر تباہ وبرباد کردیگی

Leave A Reply

Your email address will not be published.