پاکستانی عالیہ بھٹ کہلانے پر خوشی ہوتی ہے : ہانیہ عامر

0 22

اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ سے شکل ملتی ہے اور  مجھے پاکستانی عالیہ بھٹ کہا جاتا ہے تو بے حد خوشی ہوتی ہے۔

اپنی نئی فلم ’پردے میں رہنے دو‘ کی ہیروئن ہانیہ عامر نے جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عالیہ بھٹ بہت بڑی اسٹار ہیں، مجھے اُن سے ملائے جانے پر خوشی ہوتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ہانیہ کا کہنا تھا کہ میری کسی سے لڑائی نہیں ہے، صبا قمر اور نیلم منیر کی عزت کرتی ہوں، ان کی فلمیں بھی عید پر ریلیز ہو رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انہیں موسیقی کا جنون ہے، صرف انگلش گانے سنتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ڈراموں سے زیادہ ڈراموں کے او ایس ٹی سپر ہٹ ہوجاتے ہیں۔

ہانیہ عامر نے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ جیو فلمز اور شوکیس فلمز کی تخلیق فلم ’پردے میں رہنے دو‘ میں نازو کا شوخ و چنچل کردار ادا کیا ہے، فلم کے ہیرو علی رحمٰن سے اچھی دوستی ہے، ہم دونوں کا تعلق اسلام آباد سے ہے، فلم کی پروموشن نت نئے انداز سے کر رہے ہیں، ہدایت کار وجاہت رؤف نے ہنستے مسکراتے ایک عمدہ فلم بنائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم کے ساتھ ڈرامے میں کام کیا، اس ڈرامے کا شاندار رسپانس ملا ہے، فلم میں کام کرکے انجوائے کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ ڈمپل گرل ہانیہ عامر اور علی رحمان خان کی فلم ‘پردے میں رہنے دو’ عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.