صوبے کے تمام جامعات کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس یونیورسٹی آف بلوچستان میں منعقد ہوا

0 162

کوئٹہ(امروز نیوز) صوبے کے تمام جامعات کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس یونیورسٹی آف بلوچستان میں منعقد ہوا۔ جسکی صدارت صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے کی۔ جس میں وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ، وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی پروفیسر احمد فاروق بازئی، وائس چانسلر تربت یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، وائس چانسلر خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی ڈاکٹر احسان اللہ، وائس چانسلر لورالائی یونیورسٹی، صوبائی سیکریٹری فنانس نورلحق بلوچ، جامعہ بلوچستان کے ڈی جی فنانس جیند خان جمالدینی، لسبیلہ یونیوسٹی سمیت دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبے کے تمام جامعات کے مالی معاملات ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے فنڈز میں کٹوتی سمیت مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی حکومت اور جامعات کے درمیان مستقبل کے پروگرامز، اعلیٰ تعلیمی کمیشن کا قیام سمیت تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ ، اسکالرز کی مالی معاونت، پرووینشل ایجوکیشن کونسل کے تحت نچلی سطح سے اعلیٰ تعلیم کو مشترکہ طور پر فروغ دینے سمیت مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام جامعات کے وائس چانسلرز نے اپنے اداروں کے مالی معاملات ، مالی بجٹ، ملازمین کے تنخواﺅں سمیت تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس میں بریف کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی جامعات صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کررہے ہیں اور صوبے میں کوالٹی ایجوکیشن کو پروان چڑھانے کے لئے صوبائی ایجوکیشن کونسل کی قیام ناگزیر بن چکی ہے۔ تاکہ پرائمری سطح سے لیکر جامعات تک بہتر روابط قائم ہوسکیں اور صاف شفاف نظام کی تشکیل کے لئے مشترکہ طور پر مستقبل کے لاءعمل کو طے کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی جامعات کے ساتھ صوبائی حکومت ہر حوالے سے تعاون جاری رکھے گی۔ اور وفاقی و صوبائی حکومت سمیت ایچ ای سی کے ساتھ تمام معاملات کے حل کے لئے مشترکہ طور پر مستقبل کے لاءعمل کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔چانسلر جامعات اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ساتھ بھی اس حوالے سے میٹنگ رکھی جائے گی تاکہ جامعات کو مالی حوالے سے جو مشکلات درپیش ہیں انکا مستقل حل نکلا جاسکے۔آخر میں جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور موجودہ اجلاس کو اعلیٰ تعلیم کی جانب اہم پیش رفت کرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.