اے این پی کے وفد کو وزیرستان میں داخل ہونے سے روکنا قابل مذمت ہے ،اے این پی

0 137

کوئٹہ (امروز نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں اے این پی صوبہ پشتونخواء کے نمائندہ وفد کو وزیرستان میں داخل ہونے شہدا کے فاتحہ خوانی میں شرکت زخمیوں کی عیادت سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس طرح کے ناروا عملیات کسی صورت قبول نہیں وزیرستان صوبے کی ایک ریگولر ضلع ہے اس طرح کے ناروا سلوک کی نہ ماضی میں اچھے نتائج برآمد ہوئے اور نہ ہی مستقبل میں اس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے حکمران اور اشرافیہ ہوش کے ناخن لیتے ہوے حالات کو مزید خرابی کی طرف نہ لے جاے سانحہ کی جوڈیشل انکوائری کراءجائے عوامی نیشنل پارٹی قوم کی نمائندہ مترقی وسیع النظر جمہوری وجمہوریت پسند جماعت کی حیثیت سے اپنے وطن اور اس کے باسیوں کی بنیادی انسانی حقوق کے حصول کے لئے نتائج کی پرواہ کئے بغیر ہر میدان کا مردانہ مقابلہ کریگی عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی صوبہ پشتونخواءکے صوبائی ترجمان صدر الدین مروت صوبائی نائب صدر انجنئر شاہی خان شیرانی پارٹی وفد کے ہمراہ وزیرستان میں ناخوشگوار واقعہ میں شہید ہونے والے سیاسی کارکنوں کی فاتحہ اور زخمیوں کی عیادت کے لیے وزیرستان پہنچے تو سیدگءچیک پوسٹ پر انہیں روکاگیا اور انہیں وہاںجانے نہ دیا جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اس طرح کے ناروا عملیات کی نہ ماضی میں اچھے اچھے نتائج برآمد ہوئے اور نہ ہی ائندہ ہوںگے وزیرستان کے عوام کو مزید اپنے حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا کیونکہ قبائل اب پشتون وطن کی باقاعدہ حصہ بن چکا بیان میں کہا گیا کہ پشتون نوجوانوں کی جذبات اور احساسات کو ہر وقت مجروح کرنے کی کوششیں کی گئیں لیکن پشتون من حیث القوم باشعور ہوچکا اور عدم تشدد کے فلسفے پر کاربند رہتے ہوئے غاصب قوتوں سے اپنی حقوق حاصل کرکے دم لینگے بیان میں پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کو وزیرستان میں اجازت نہ دینے کی بھرپور الفاظ میں مذمت اور اسے قابل گرفت عمل قرار دیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.