طالبان کو ظالمان کہنے کے بعد، سینیٹر رحمان ملک نے داعش کو داعشزم و آر ایس ایس کو آر ایس ایسزم کا نام دیدیا
اسلام آباد (امروز نیوز)طالبان کو ظالمان کہنے کے بعد، سینیٹر رحمان ملک نے داعش کو داعشزم و آر ایس ایس کو آر ایس ایسزم کا نام دیا۔ ایک بیان میں رحمن ملک نے کہا کہ داعش اب داعشزم اور آر ایس ایس اب آر ایس ایسزم بن چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ دنیا کو اب دو نئے دھشتگرد نظریات “داعشزم” و “آر ایس ایسزم” کا خطرہ درپیش ہے۔انہوںنے کہاکہ ”داعشزم” و “آر ایس ایسزم” نظرئیے طالبان و القاعدہ سے کئی گنا زیادہ خطرناک ثابت ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ داعش و آر ایس ایس کے گٹھ جوڑ نے مودی و بی جے پی کو الیکشن میں کامیابی دلوائی۔ انہوںنے کہاکہ دنیا دونوں انتہائی خطرناک دھشتگرد تنظیمیں داعش و آر ایس ایس کی گٹھ جوڑ پر کڑی نظر رکھے۔