سندھ میں ایڈستان بن چکا ہے، آصف زرداری کی بہن کو استعفیٰ دینا چاہیے،شیخ رشید

0 173

راولپنڈی(امروز نیوز)وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ میں ایڈستان بن چکا ہے، آصف زرداری کی بہن کو استعفیٰ دینا چاہیے،چیئرمین کو اس لئے نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ وہ ہٹ جائے،چیخنے والے سب لوگ کرپٹ ہیں، ریلوے میں بھی کرپشن موجود ہے، پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کرنا آسان نہیں، نوازشریف نے شہباز شریف کو آﺅٹ کر دیا ہے ، اب اپوزیشن لیڈر واپس نہیں آئے گا۔ پیر کو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی نیو کٹاریاں راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج کا میڈیا زندہ میڈیا ہے بات کرنے کی آسانی ہے۔انہوںنے کہاکہ نیب کے چیئرمین کو اس لئے نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ وہ ہٹ جائے،ڈپٹی چیرمین کیس نہ کر سکے۔ انہوںنے کہاکہ چیخنے والے سب لوگ کرپٹ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں ایڈستان بن چکا ہے جہاں کوئی بچوں کا ہسپتال نہیں ہے،ہم نے اس حالات میں بھی ہسپتال بنا دیا۔ انہوںنے کہاکہ آصف زرداری کی بہن کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ عید کے بعد سب سے بڑا فنکشن نالہ لئی کا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ ایم ایل ون اور نالہ لئی کی کامیابی کے بعد راولپنڈی کے لوگوں کا شکریہ ادا کر کے ریٹائرڈ ہو جاﺅں گا۔ انہوںنے کہا کہ دس ہزار نوکریوں کی قرعہ اندازی عید سے پہلے اور عید کے بعد بھی کرینگے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے جس طرح اقتدار کو سنبھالا بہت مشکل تھا۔ انہوںنے کہاکہ گھی، چینی، ڈالر سب مہنگا ہے مگر یہ سب شرہف برادران کی وجہ سے ہے۔انہوںنے کہاکہ ایم ایل ون سے بیت سے فاصلے کم ہو جائینگے۔ انہوںنے کہاکہ نالہ لئی کے دو طرفہ ٹریک بچھا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مگر دعا ہے کہ ہم اللہ کے حکم سے کامیاب ہو جائیں۔ انہوںنے کہاکہ ایم ایل ون کے افتتاح کے لئے کے تھوڑے سے پیسے دے دئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کراچی سرکلر ریلوے تینتالیس کلومیٹر سے چھتیس کلومیٹر مکمل کر لی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت غیر زمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق خالی کرے کے کے سی آر خالی کر دینگے۔ انہوںنے کہاکہ دو سو سات ارب روپیہ دیا جائے ہم انہیں سرکلر ریلوے بنا کر دے دینگے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کرنا آسان نہیں، ریلوے میں بھی کرپشن موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب اگر ہٹ جاتا ہے تو پھر کوئی کارروائی کسی کے خلاف کبھی نہیں ہو سکے گی۔ انہوںنے کہاکہ پہلے بھی کہا تھا شہباز شریف نہیں آئے گا اب بھی کہتا ہوں،انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے شہباز شریف کو آﺅٹ کر دیا گیا ہے،انہوںنے کہاکہ فضل الرحمان کے پاس ڈیرہ اسماعیل خان کے پاس جو زمینیں ہیں احتجاج پر ان سے بھی جائے گا،ان کی جیل میں بھی عید ہوتی ہے کیونکہ انکو تمام سہولیات دستیاب ہوتی ہیں۔آصف زرداری پیسے دے دے گا مگر نوازشریف سے کوئی امید نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن میں دم خم نہیں وہ عہد کے بعد تحریک نہیں چلا سکتی

Leave A Reply

Your email address will not be published.