بلاول بھٹو زرداری کی شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت

0 203

اسلام آباد (امروز نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی سماج دشمن عناصر ہیں۔ ایک بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شوال میں دہشت گردی کے حملے میں فوجی جوان کی شہادت پر سوگوار خاندان سے اظہار افسوس کیا ۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردی اور انتہاپسندی سماج دشمن عناصر ہیں۔انہوںنے کہاکہ ریاست اور اس کے تمام اداروں کو متحد ہوکر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.