شہید کامریڈ منظور بلوچ ایک عہد ساز شخصیت اور با صلاحیت کردار کے مالک تھے بی ایس او (پجار
(امروز نیوز)
مستونگ : بی ایس او (پجار) کے زونل صدر ناصربلوچ مرکزی رہنماء بابل ملک بلوچ ظفراقبال بلوچ جنرل سیکرٹری نثاربلوچ شکیل بلوچ ناصر سارنگزئی نصیب بلوچ نبی بخش بلوچ ودیگر نے بی ایس او (پجار) کے سابقہ جنرل سیکرٹری شہید کامریڈ منظور بلوچ کی پانچویں برسی کوروناوائرس کے حفاظتی تدابیر کی وجہ سے سادگی سے منایا گیا اور شہید کی مزار پر پرچم کشائی کی گئی انہوں نے کہا شہید کامریڈ منظور بلوچ ایک نہایت ملنسار نوجوان انہتائی خوش اخلاق اور مہربان دوست تھے وہ ایک سیاسی و سماجی کارکن کے حیثیت سے علاقے میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں تھے شہید کامریڈ منظور بلوچ کے حالات زندگی اور اسکی سیاسی و نظریاتی فکری عمل جہدوجہد پر ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا شہید کامریڈ منظور بلوچ اپنے سیاست کی ابتداء بی ایس او (پجار) سے شروع کی اور آخر دم تک بلوچ اسٹوڈنٹس اور غریب عوام کے خدامات اپنے فرض سمجھ کر سرانجام دی شہید کامریڈ منظور بلوچ ایک عہد ساز شخصیت اور با صلاحیت کردار کے مالک تھے موصوف بلوچ قومی تحریک کو مزید منظم و مستحکم کرنے کے لیے بلوچ نوجوانوں کو ایک منظم پلیٹ فارم پر یکجاں کرکے ان کے سیاسی و شعوری تربیت کرکے بلوچ قومی جہد کو ایک نئے روح بخشی اپنے اقابرین کے سیاسی سوچ اور فلسفہ کو لیکر بلوچ سائل وسائل کے تحفظ کے دفاع اور قومی سوچ کو پروان چھڑانے کے لیے بلوچ نوجوانوں کو علمی میدان میں زیور تعلیم سے لیس کرانے میں ان کا اہم کردار تھے قومی تحریک میں ایک قلمکار اور عظیم استاد کے طورپر اپنے قومی خدامات سرانجام دیتے تھے انہوں نے کہا کہ کامریڈ اپنے ایمانداری اور قومی جذبہ سے سرشار مخلص اور دیانتدار لیڈر تھے ان کے مخلصی اور تنظیم دوستی ہمیشہ سے تنظیم کے دوستوں کے لیے کامیابی اور کامرانی کا اعلی مثالیں ہوتے تھے موصوف اپنے قلم کے زریعے بلوچستان کے محرومیوں اور نا انصافیوں اور پسے ہوئے طبقہ کے آواز کو اپنے قلم کے نوک کی زریعے سے دنیا کے سامنے اجاگر کرتے تھے شہید کامریڈ منظور بلوچ کے سیاسی اور قومی جہد وجہد بی ایس او پجار کے نوجوانوں اور بلوچ قوم کے لیے مشعل راہ هے انہوں نے کہا کہ شہید کے قومی سوچ اور فلسفہ کو لیکر پایہ تکمیل تک پہنچاکر کے دم لینگے.