منظور بلوچ نظریاتی اور فکری ساتھی تھا، زبیر بلوچ
کوئٹہ (امروز نیوز)
مستونگ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی چیئرمین زبیر بلوچ نے مستونگ زون کے سابق صدر شہید کامریڈ منظور بلوچ کے پانچویں برسی کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں بی ایس او پجار کے پلیٹ فارم سے بلوچ قوم کے سیاسی و قومی جدوجہد اور قربانیوں پر زبردست عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے شہید منظور بلوچ نظریاتی اور فکری ساتھی تھا ہمیشہ بی ایس او پجار کے پلیٹ فارم سے قومی جدوجہد میں پیش خدمت ہوا کرتا تھا انہوں نے کہا بلوچستان کے سیاسی بحرانی صورتحال میں وہ ایک سیاسی طالب علم ہونے کے ناطے بلوچ قوم کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتا تھا وہ ہمیشہ مظلوم بلوچوں کی بقاء کی جنگ کا جمہوری انداز سے لڑنے کا حامی تھا ان کے جانے سے ہم اپنے ایک عظیم رہنما سے محروم ہوئے انہوں نے بی ایس او پجار کو منظم مستحکم کرنے کے لیے ہمیشہ اول دستے کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا گوکہ انسان کو ایک دن مرنا ہے موت برحق ہے کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں ان کے جانے سے بڑی تحریکیں کمزور پڑ جاتی ہیں منظور بلوچ جیسے نظریاتی فکری عظیم ساتھی کا یوں جانا ایک عظیم سانحہ تھا لیکن ان کی قربانی بلوچستان اور بلوچ قوم رہتی دنیا تک یاد رکھے گی وہ ایک دوراندیش پختہ ساتھی تھا انہوں نے آخر میں شہید منظور بلوچ کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا بی ایس او کے ہر ورکر کو شہید منظور جیسا دلیر پختہ فکری اور نظریات سے لیس ہونا ہے ہر ورکر اپنے تنظیم کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ قومی بقاء کے لیے مظبوط ہونا ہے ۔