اسلام آباد پولیس اور ایف سی اہلکاروں سے متعلق بڑی خبر

0 233

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد پولیس اور ایف سی جوانوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں ایف سی کے ہنگامہ بلوا فورس کے پہلے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اسلام آباد پولیس کا اہم کردار ہے، یہ حکومت کا نہیں قوم کا اثاثہ ہے، اسلام آباد اور پنجاب پولیس کی تنخواہوں میں فرق ناانصافی تھی، اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کر دی گئی ہیں، یکم جولائی سے اسلام آباد پولیس کو پنجاب کے برابر تنخواہ ملے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے مسلح جتھے کو پولیس اور رینجرز کی مدد سے ناکام بنایا، اسی وقت ہم نے ایف سی کو اینٹی رائیٹ فورس بنانے کا فیصلہ کیا تھا، اس سال 2 ہزار ایف سی جوانوں کو ٹریننگ دی جائے گی، 400 ایف سی جوانوں کو مظاہروں سے نمٹنے کیلئے تربیت دی جاچکی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایف سی جوانوں کی تنخواہ خیبرپختونخوا پولیس کے برابر کردی گئی، ایف سی کو راشن الاؤنس ملا کرے گا، قانون میں ترامیم ہوچکی ہیں،ایف سی میں خواتین کو بھی لایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.