شدید بارشوں سے کوئٹہ کراچی رابطہ پل بہہ گیا
کوئٹہ شدید بارشوں سے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان 3 رابطہ پلوں سمیت ہائی وے کے کچھ حصے بہہ جانے کے باعث معطل ہونے والی ٹریفک 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی بحال نہ ہو سکی ، حب ریور کے مرکزی پل کا بڑا حصہ گزشتہ رات آنے والے سیلاب کے باعث منہدم ہو گیا۔ لسبیلہ انتظامیہ کے سینئر عہدیدار نے نجی ٹی وی چینل کو کو بتایا کہ کوئٹہ کراچی ہائی وے کم از کم 5 مقامات سے بہہ گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ ہنگول کے علاقے میں کوسٹل ہائی وے کا تقریبا 5 کلومیٹر کا حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے۔ن سون بارشوں کے دوران بلوچستان میں خواتین اور بچوں سمیت 104 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دوسری جانب لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حب ریور پر بننے والا پل سیلاب سے بہہ جانے کے بعد حکومت سے نیا پل بنانے کی اپیل کی ہے۔لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاور کمپنیوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ حب میں بجلی بحال کریں۔