پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ سیگفرائیڈ ایکمین کو ویزا جاری کردیا گیا

0 55

 کراچی: پاکستان ہاکی ٹیم کے غیر ملکی ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کو پاکستان آنے کا ویزا جاری کردیا گیا، ڈچ کوچ نے ویزا ملنے کی تصدیق کردی۔

 ڈچ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین نےپ پاکستان کا ویزا ملنے کی تصدیق  کرتے ہوئے کہا کہ جلد سے جلد پاکستان آنے کے خواہشمند ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے ٹکٹ ملنے کے بعد وہ پاکستان روانہ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے تربیتی کیمپ ان دنوں کراچی میں جاری ہے جس میں پی ایچ ایف نے بتیس کھلاڑیوں کو مدعو کررکھا ہے تاہم بیرون ملک لیگز کھیلنے میں مصروف کھلاڑیوں نے تاحال کیمپ میں رپورٹ نہیں کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.