چاغی سے آٹا، چینی اور گندم کی افغانستان اسمگلنگ، ضلع میں شدید قلت

0 181

نوکنڈی  تحصیل نوکنڈی دالبندین ضلع چاغی میں آٹا‘ چینی‘ گندم کی اسمگلنگ کے روک تھام کیلئے کسٹم کے تمام حکام کا غیر ذمہ داری کا مظاہرہ۔ آٹا، چینی اور گندم بدستور رخشان ڈویژن سے افغانستان اسمگلنگ جاری۔ کوئٹہ میں چینی، آٹا اور گندم کی شدید قلت، روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں ٹن چینی، گندم اور آٹا نوشکی، دالبندین تحصیل نوکنڈی تفتان سے افغانستان اسمگلنگ تیزی سے جاری ہے جبکہ تمام اضلاع کی انتظامیہ سمیت کسٹم حکام خاموش تماشائی بن کر اس گھناؤنے دھندے کی روک تھام کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کررہے۔ مافیاز متعلقہ حکام کو بھتا دے کرایرانی ٹرالر، ٹرک، ماڈو کوچ، دس ویلر کے ذریعے پارسل لوڈ کرکے لکپاس کسٹم پوسٹ، شیخ واصل چیک پوسٹ، نوشکی کسٹم‘ دالبندین کسٹم‘ نوکنڈی کسٹم‘تفتان کسٹم چیک پوسٹوں سے ہوتے ہوئے پہنچ جاتے ہیں۔ بعد ازاں دالبندین تحصیل نوکنڈی اور تفتان سے افغانستان اسمگل کی جاتی ہے جبکہ آٹا، چینی اور گندم کی اسمگلنگ سے قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ عوامی حلقوں نے کہاہے کہ حکومت اور متعلقہ حکام کی جانب سے خاموشی سوالیہ نشان بن گئی ہے، سندھ کی شاہراہ بند ہونے سے سامان کی رسد محدود ہو گئی ہے جبکہ حکومت آٹا، چینی اور گندم کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے فوری طور پر بنیادی اقدامات کرے تاکہ ان اشیا کی قلت ختم ہوکر عام عوام بآسانی خرید سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.