کوئٹہ میں غیر قانونی ٹیوب ویل کی بھرمار، عوام پریشان
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی ٹیوب ویل کی بھرمار سرکاری ٹیوب ویل کو مصنوعی طور پر ناکارہ بنا کر ٹینکر مافیا اور محکمہ واسا ملکر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اعلیٰ حکام نے کارروائی کرنے کی بجائے موقف اختیار کیا کہ ٹینکر مافیا طاقتور ہے ہم ان کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے کوئٹہ میں اگر اس طرح غیر قانونی ٹیوب ویلز کا سلسلہ نہ روکا گیا تو آنےوالے وقت میں پانی مکمل طور پر ختم ہونے کا خدشہ ہے واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت میں پانی کی مد میں مختلف صوبائی حکومتوں نے اربوں روپے خرچ کیے اور مختلف علاقوں میں ٹیوب ویل بھی لگادئیے
لیکن معلو م نہیں کہ وہ رقم ٹیوب ویل پر لگا دیا یاکاغذوں تک محدود ہے کیونکہ اس وقت کوئٹہ کا ایسا علاقہ نہیں جہاں سرکاری سطح پر ان کو پانی فراہم کیا جاتا ہے بلکہ ہر شخص پرائیویٹ ٹینکر کی طرف دےکھ رہے ہیں جس کی اصل وجہ محکمہ واسا کے ملازمین اور ٹینکر مافیا ملکر سرکاری ٹیوب ویل کو مصنوعی طور پر ناکارہ بنادیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں قانونی ٹیوب ویل کے ساتھ غیر قانونی ٹیوب ویل کا بھی بھر مار ہے
بعض علاقوں میں پرائیویٹ لوگوں نے آبادی کے درمیان ٹیوب ویل لگاکر اس سے پورے کوئٹہ شہر کو پانی بھی سپلائی کرتے ہیں جبکہ محکمہ واسا اس پر بھی خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اس حوالے سے جب متعلقہ حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے ان غیر قانونی ٹیوب وےل کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کی ہے اور موقف اختیار کیا کہ پرائیویٹ مافیا زورآور ہے ہم اس کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے ۔