پی ٹی آئی میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں، قاسم سوری
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے نو منتخب صدر قاسم خان سوری نے صوبے میں پارٹی کی نئی تنظیم سازی کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں سب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیںہم چاہتے ہیں نواز شریف واپس آئیں اور اپنا وقت جیل میں گزاریںوہ عدالتوں سے نااہل ہوئے ہیںوزیر اعظم پاکستان نے اہم زمہ داری میرے کندوں پر رکھی ہے
،بلوچستان کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قاسم خان سوری نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان نے اہم زمہ داری میرے کندوں پر رکھی ہے،بلوچستان کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلوں گااس سے قبل بھی دو مرتبہ صوبائی پارٹی صدر منتخب ہوا ہوں بلوچستان میں پارٹی کی تنظیم سازی کی طرف جائیں گے، کوشش ہوگی کہ پورے بلوچستان میں تنظیم سازی کے لیے جاﺅںان کاکا کہنا تھا کہ اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں تحریک انصاف ایک ہی ہے، پی ٹی آئی میں سب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے
اور میں مرکز میں بلوچستان کی آواز بنوں گا۔قاسم سوری کا کہنا تھا اس ملک میں بہت سے چیلنجز ہیں لیکن وزیراعظم نے جس طرح کووڈ سے نمٹا اسے پوری دنیا میں سراہا گیا، دنیا میں اسلاموفوبیا بھی ایک بڑا مسئلہ ہے، آج ایک عالمی طاقت نے بھی اس پر آواز اٹھائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سب سے زیادہ این ایچ اے کے کام بلوچستان میں جاری ہیں، بلوچستان میں بہت سے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، بلوچستان میں جو علاقے پیچھے رہ گئے تھے
ان کی ترقی کے لیے کام کریں گے، بلوچستان میں سب سے بڑا 75 ارب روپے کا پیکیج دیاگیا۔قائد مسلم لیگ ن سے متعلق پوچھے گئے سوال پر قاسم سوری کا کہنا تھا ہم چاہتے ہیں نواز شریف واپس آئیں اور اپنا وقت جیل میں گزاریںوہ عدالتوں سے نااہل ہوئے ہیں ، وزیراعظم نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جبکہ آج نواز شریف نشان عبرت بنے ہوئے ہیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے دس بڑے ڈیم منصوبے ملک میں شروع کئے ہیں۔