عالیہ بھٹ پہلی مرتبہ آئٹم ڈانس کرتی نظر آئیں گی

0 140

ممبئی( امروز نیوز)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ رواں مہینے ریلیز ہونے والی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر 2 کے خصوصی گانے پرپہلی مرتبہ آئٹم ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔بھارتی اخبار کے مطابق عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر2 کے خصوصی گانے ہووک اپ کی جھلک شیئر کی ہے جس میں وہ فلم کے مرکزی کردار ٹائیگر شروف کے ہمراہ ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔اس آئٹم ڈانس پر ٹائیگر شروف کا کہنا تھا کہ میں نے ذاتی طور پر کوئی آئٹم سانگ نہیں کیا ہے مگر اس آئٹم سانگ کے ذریعے عالیہ کے ساتھ کام کرنابہت اچھا تجربہ تھا، وہ ایک بہترین فنکارہ ہیں اور گانے کی شوٹنگ کے دوران عالیہ نے بیحد تعاون کیاہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.