رمضان نشریات ، مذہبی شخصیات سے لے کر شوبز کے گلیمرس اسٹارز کے درمیان مقابلے کی دوڑ شروع

0 191

لاہور(امروز نیوز )پاکستانی ٹی وی چینلز پر اگلے ہفتے سے شروع ہونے والی خصوصی رمضان ٹرانسمیشنز کے پروموز آنا شروع ہوچکے ہیں۔
انہیں دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ ناصرف چینلز نے انہیں ہر طریقے سے پرکشش اور کمرشل بنانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، بلکہ لگتا کچھ یوں ہے کہ اس بار بھی مختلف چینلز کے درمیان مقابلہ سخت ہوگا۔رمضان ٹرانسمیشن ہرٹی وی چینل کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔ ملٹی نیشنل کمپنیز ہوں یا ملکی انڈسٹریز، سب کی پہلی ڈیمانڈ یہی ہوتی ہے کہ ان کے کمرشلز سحر و افطار کی نشریات میں لازما اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں دکھائے جائیں۔ اس کے لئے وہ چھوٹے سے چھوٹے سوالات پر بڑے سے بڑے انعامات بھی دیتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.