ناﺅمی اوساکا فٹنس مسائل کے باعث اسٹٹ گارٹ اوپن سیمی فائنل سے دستبردارہوگئیں

0 128

برلن(امروز نیوز)جاپانی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک ناﺅمی اوساکا فٹنس مسائل کے باعث اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگل سیمی فائنل سے دستبردار ہو گئیں۔وہ پیٹ کی انجری میں مبتلا ہیں، لاسٹ فور میں اوساکا کا مقابلہ کونتا ویت سے تھا تاہم جاپانی کھلاڑی کے دستبردار ہونے کی وجہ سے کونتا ویت نے فائنل میں جگہ بنا لی۔ اوساکا نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈونا ویکچ کے خلاف کوارٹر فائنل میچ کے دوران مجھے پیٹ میں درد محسوس ہوا جو کہ اب مزید بڑھ گیا ہے اسلئے میں نے سیمی فائنل میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.