پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کو جنگ کہنا پسند نہیں ، شعیب ملک
لندن (امروز نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے میچز کو جنگ کہنا پسند نہیں کرتے، یہ میری ذاتی رائے ہے لیکن لفظ ’جنگ‘ کچھ عجیب سا لگتا ہے۔ایک انٹرویو میں شعیب ملک نے کہا کہ جنگ کا لفظ ہی عجیب ہے اور اسے کھیل میں استعمال کرنا بالکل بھی صحیح نہیں ہے، کرکٹ ہو یا کوئی اور کھیل وہ لوگوں کو ملاتے ہے۔شعیب ملک نے کہاکہ میرے نزدیک یہ صرف ایک میچ ہے، جیسے دیگر ٹیموں کے ساتھ ہے ویسے ہی بھارت کے ساتھ۔