پانی قدرت کی نعمتوں میں ایک انمول تحفہ ہے ، نصراللہ زیرے

0 190

کوئٹہ(امروز نیوز)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سےکرٹری رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زےرے نے کہا ہے کہ پانی قدرت کی نعمتوں مےں سے اےک انمول تحفہ ہے ،اس کی قدر وہی جانتے ہےں جہاں پانی کی قلت ہو اور ہمارے عوام بالخصوص پانی کی قدر سے آگاہ ہے حالےہ بارشےں خداوندی کی رحمتےں ہم پر برسی اور ہمارے دور مےں تعمےر کےئے600سے زائد ڈےمز مےں باران رحمت ذخےرہ ہوئی اور حلقے مےں تعمےر کےئے گئے 2ڈےمز بھی انہی باران رحمت سے بھر چکے ہےں جس کی بدولت زےر زمےن پانی کی سطح بلند ہوگی اور اس کے مثبت اثرات علاقے کے عوام ، زمےنداروں پر مرتب ہونگے پانی کے اےک اےک بوند کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے جتنا ہوسکے ہمےں اس قدرتی نعمت کو ضائع ہونے سے بچانا ہوگا اور صرف ضرورت کے مطابق ہی استعمال کرنا چاہےے ۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقے پی بی 31مےں سابقہ پی اےس ڈی پی سے مکمل ہونےوالے کلی مےوند افغانےہ روڈ تختانی بائی پاس مےں واٹر سپلائی سکےم اور مےر وائس نے کہ ابتدائی ےونٹ کلی وزےر ترہ کئی مےں2017-18کے پی اےس ڈی پی سے مکمل ہونےوالے نئے واٹر سپلائی سکےمات جبکہ مشرقی بائی پاس کے علاقے مسلم ٹاﺅن مےں 100kvٹرانسفارمر کو نصب کرنے کے افتتاح کے مواقعوں پر اور منعقدہ اجتماعات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کےا جس سے اےم پی اے نصراللہ خان زےرے ، واسا کے ڈائرےکٹر حاجی رمضان اچکزئی، سابق کونسلر حمد اللہ بڑےچ، سابق کونسلر ، محمد نعےم اچکزئی، ظاہر خان خلجی ، حاجی عبدالقےوم اچکزئی ، حاجی پہلوان کاکڑ ماما ،عبدالقدےم خان ، حاجی ابراہےم لالا ،عطاءمحمد لالا ، حےات اللہ ترہ کئی ، احمد شاہ ، حاجی ولی محمد اور دےگر مقررےن نے بھی خطاب کےا انہوں نے کہا کہ پشتونخوامےپ نے اپنے عوام کی مخلوط حکومت کے دوران جو خدمت کی تھےں وہ ہمارے عوام کے سامنے ہےں آج بھی ہمارے عوام انہی اسکےمات اور عوامی فلاح وبہبود کےلئے کئے گئے کاموں سے استفادہ حاصل کررہی ہےں انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کو ہم اپنا فرےضہ سمجھتے ہےں ےہ ان پر کوئی احسان نہےں ہے جس طرح مےنڈےٹ دےکر عوام نے اسمبلی تک پہنچاےا اب ےہ ہمارا فرےضہ ہے کہ ہم عوام کے حقوق کی بہترترجمانی کرسکے انہوں نے موجودہ چھ جماعتی صوبائی حکومت عوام کو کسی بھی شعبے مےں نہ ہی رےلےف دے سکی اور نہ ہی عوامی ترجمانی کررہی ہے بلکہ اس کے برعکس ہر شعبہ زندگی مےں عوام کو پسماندہ رکھتے ہوئے ان سے دو وقت کا نوالہ چھےنتے ہوئے انہےں مسافرانہ زندگی گزارنے کےلئے دوبارہ مجبور کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک مےں مہنگائی کاجن بے قابو ہوچکا ہے کمپےوٹرائز شناختی کارڈ سے لےکر ےوٹےلٹی بلوں تک ہوشربا بلوں کا آنا اور خصوصاً گےس بلوں کا ہر گھر کو ہزاروں روپے بھےجنا عوام کےلئے اےک عذاب سے کم نہےں انہوں نے گےس کمپنی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کےا کہ کوئٹہ اور بالخصوص مشرقی بائی پاس کے غرےب اور لاچار لوگوں کو بھےجے گئے ہزاروں روپے کے غےر قانون بلوں کو فوری طور پر ختم کےا جائے اور اس کے خلاف عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی انہوں نے کہا کہ دوسری جانب موجودہ حکومت کے دور مےں اےک بار پھرسماج دشمن عناصر نے عوام کا جےنا حرام کےا ہے چوری ڈکےتی اور منشےات فروشی کے اڈے سرعام منشےات فروخت کررہے ہے جس سے نوجوان اور نئی نسل کی تباہی کے شدےد خدشات موجود ہےںانہوں نے کہا کہ عوام پشتونخوامےپ کے پلےٹ فارم سے ہی خود کو درپےش مسائل ومشکلات سے نجات دلاسکتے ہےں کےونکہ پشتونخوامےپ ہی پشتونخوا وطن کی قومی سےاسی جماعت ہے جس نے ہر وقت ہر فورم پر اپنے عوام کے حقوق کے حصول او ر اس کی بھرپور دفاع کےا اور کبھی بھی اپنے پروگرام ، اپنے اصولوں کا سودا نہےں کےا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.