انگلینڈ کا لارڈز کرکٹ گراؤنڈ اذان کی آواز سے گونج اٹھا

0 24

لندن :  انگلینڈ کا لارڈز کرکٹ گراؤنڈ اذان کی آواز سے گونج اٹھا۔ای سی بی نے لارڈز میں مسلم کمیونٹی کے لیے افطار پارٹی کا انعقاد کیا، افطار پارٹی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان آئن مورگن اور مسلمان کرکٹرز بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر مغرب کی اذان دی گئی اور لارڈز گراؤنڈ کے ڈریسنگ روم میں نماز مغرب ادا کی گئی۔

آئن مورگن کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کئی ثقافتوں اور مذاہب کے ماننے والوں پر مشتمل ہے، ای سی بی کا یہ اقدام مذہبی رواداری کے فروغ کا سبب بنے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.