آئمہ بیگ ماہرہ خان کی مداح نکلیں
اسلام آباد(امروز نیوز)پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ ماہرہ خان کی مداح نکلیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق آئمہ بیگ نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں ماہرہ خان کے چہرے پر موجود معصومیت بہت پسند ہے اور ان کی خواہش ہے کہ اس عمر میں پہنچ کر ان کے چہرے پر بھی ویسی ہی معصومیت ہو، انہوں نے مرد اداکاروں میں فواد خان اور فہد مصطفی کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیا۔