کوئٹہ: 7 ماہ قبل اغواء کیے جانیوالے 10 سالہ طالب علم کی لاش برآمد

0 124

کوئٹہ پٹیل باغ سے 7 ماہ قبل اغواء کیے جانے والے 10 سالہ طالب علم مصور کاکڑ کی لاش مستونگ سے برآمد ہوگئی۔
نجی ٹی وی ’’جیو نیوز‘‘ نے بتایا کہ گزشتہ سال 15 نومبر کو مقامی تاجر حاجی راز محمد کے 10 سالہ بیٹے مصور کاکڑ کو پٹیل باغ سے اُس وقت اغواء کیا گیا جب وہ سکول جا رہا تھا۔
اس دوران لواحقین کی جانب سے کوئٹہ میں مغوی کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرے کیے گئے مگر کچھ نہ ہوا تاہم اب 7 ماہ بعد پولیس نے مستونگ سے مصور کاکڑ کی لاش ملنے کی تصدیق کردی ۔
پولیس حکام نے ڈی این اے میچ ہونے کے بعد مصور کے قتل کی تصدیق کی جب کہ صوبائی حکومت نے ننھے طالب علم کی بحفاظت بازیابی میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔
پولیس کے مطابق مغوی کی بازیابی کے لیے کوئٹہ اور سندھ میں 2000 سرچ آپریشنز کیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.