گلگت بلتستان چیف کورٹ میں نئے ججز کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج

0 57

وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے جی بی چیف کورٹ میں نئے ججز کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔

سپریم کورٹ میں درخواست کی گئی کہ وزيراعظم نے گورنر کی مشاورت سے 3 ججوں کی تقرری کی تاہم نئے ججز لگاتے وقت وزیراعلی اور کابینہ سے مشاورت نہیں کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ جاوید احمد، مشتاق محمد اور جہانزیب خان کی بطور جج تعیناتی غیر قانونی ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ جسٹس عنایت الرحمان، جسٹس جوہر علی، جسٹس راجا شکیل کی مدت ملازمت میں توسیع بھی غیر قانونی ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ چیف کورٹ گلگت بلتستان میں کی گئی تقرریاں کالعدم قرار دی جائیں، نئے ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے واپس لیا جائے۔

یہ بھی درخواست کی گئی کہ قانون کے مطابق نئے ججز کی تقرری وزیراعلی اور کابینہ کی مشاورت سے ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.