صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزارت خارجہ میں پودا لگایا

0 206

اسلام آباد (امروز نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزارت خارجہ میں پودا لگایا ۔ بدھ کو صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وزارت خارجہ میں منعقدہ افریقی ممالک کی سفرا کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد وزارت خارجہ میں اپنے ہاتھوں سے پودا لگایا،صدر پاکستان نے شجر کاری کے بعد بھارتی اسبتداد کا شکار مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں اور پاکستان کی ترقی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د ، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود, سیکرٹری کامرس ،افریقی ممالک کے سفرا ءاور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.