ویڈیو: مشہور ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل کی کراچی میں شاندار پرفارمنس

4 55

کراچی: ناروے کے مشہور ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل نے کراچی کے مختلف کنسرٹس میں شاندار پرفارمنس دے کر مداحوں کا دل جیت لیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے حیرت انگیز ڈانس کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہونے والا ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل اِن دنوں کراچی میں موجود ہے۔

کوئیک اسٹائل نے کراچی میں پورٹ گرینڈ اور پرائیویٹ یونیورسٹیز میں پاکستانی گانوں پر شاندار رقص کر کے کراچی والوں کے دل جیت لیے، گروپ نے کراچی والوں کی محبت اور مہمان نوازی کی خوب تعریف بھی کی۔

کنسرٹ کے دوران کراچی کے نوجوان ڈانسرزنے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جبکہ کراچی کی عوام نے بھی ان کنسرٹس میں بھرپور شرکت کی۔

کوئیک اسٹائل ڈانس گروپ نے گزشتہ سال پاکستانی بلوچی فو ک گانے ’کنا یاری‘ پر بھی رقص کر کے خوب توجہ حاصل کی تھی۔

اِن دنوں کوئیک اسٹائل گروپ کی کراچی میں پیش کی جانے والی پرفارمنس  کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

یاد رہے کہ کائیک اسٹائل کوک اسٹوڈیو کی جانب سے منعقد کئے ہوئے  کنسرٹ میں شرکت کر کے کراچی کی عوام کو تفریح کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔

4 Comments
  1. […] کراچی: پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے سر کے بال بچانے کیلئے ’ہیئر فال ٹریٹمنٹ‘ کرائی ہے۔ […]

  2. […]  کراچی: سعودی حکومت نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ میں مزید  مزید ایک سال کے لیے توسیع کردی۔ […]

  3. […] کراچی: پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول […]

  4. […] کراچی: اداکارہ ردا اصفہانی کا کہنا ہےکہ ان کی نجی ویڈیوز ان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.