ریکوڈک بلوچستان، وسائل کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر جدوجہد جاری رہے گی، ثناء بلوچ
کوئٹہ ( غضنفر کھیتران) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی ثناء اللہ بلوچ کا سماجی روبط کے ویب سائٹ فیس بک پر ان کے متعلق مقامی اخبار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اخبارات و صحافی حضرات کو شاید معلوم نہیں کہ میں ملک سے باہر ہوں اور اسمبلی کا اجلاس ایک دن کے نوٹس پر بلایا گیا- میں نے اسپیکر اسمبلی جان جمالی صاحب سے اس سلسلے میں بات بھی کہ کم ازکم ایک ہفتہ کا نوٹس ہونا چاہیے تھا ایسے اھم اجلاس کیلے لیکن انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کرینگیں لیکن بوجہ چیک اپ وہ خود بھی اس اجلاس میں شریک نہیں ہوئے-
رہی بات ریکوڈک اور ممکنہ معاہدہ کی تو میں نے اس سلسلے میں ایک اھم آرٹیکل ایک ہفتہ قبل ہی انگریزی اخبارات کو بھیجا جو دی نیوز میں چھپ بھی گیا جس میں ھم نے بلوچستان کے وساہل کے حوالے سے اپنا موقف وا ضع کیا-
بی این پی و اپوزیشن جماعتوں کے ساتھیوں نے اس اجلاس میں شرکت کی ان سے تمام تر تفصیلات معلوم کرنے کے بعد پارٹی کے فیصلہ کے مطابق ہر فورم پر وساہل کے تحفظ کے حوالے سے جدوجہد جاری رہے گی-