پسماندہ علاقوں کو ترقیاتی عمل میں ترجیح دی جائے، نواب رئیسانی

0 138

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے منگل کے روز ساروان ہاوس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی چیف آف ساروان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے ملاقات کی اس موقع پر سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے ضلع مستونگ کے لئے پی ایس ڈی پی میں شامل منصوبوں کے لئے فنڈز کے اجراءاور ان پر عملدرآمد کے آغاز پر وزیراعلءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقے کے لوگوں کو تعلٰیم صحت آبنوشی سمیت زندگی کی دیگر سہولتیں مل سکیں گی

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے حکومت کی ترقیاتی پالیسی کے حوالے سے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع ان کےلئے یکساں اہمیت رکھتے ہیں خاص طور سے پسماندہ علاقوں کو ترقیاتی عمل میں ترجیح دی جائے گی وزیراعلیٰنے کہا کہ وہ جلد مستونگ کا دورہ کرکے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور مسائل و ضروریات کا جائیزہ لینگے

جسکی روشنی میں نواب محمد اسلم خان رئیسانی اور علاقے کے لوگوں کی مشاورت سے آئندہ پی ایس ڈی پی کے لئے ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دی جاسکے صوبائی وزراءمیر محمد خان لہڑی مبین خان خلجی اراکین صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو اصغر خان ترین اور مستونگ کے عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.