رمضان میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا ، جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ(امروز نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں عوام کوریلیف دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں کیونکہ دنیا بھر میں ماہ رمضان کے موقع پر حکومتیں روزہ داروں کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے اگر حکومت نے اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے تو ہم سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے کیونکہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کو ماہ رمضان میں خصوصی ریلیف فراہم کرے ان خیالات کا اظہارانہوں نے پارٹی دفتر میں رہنماﺅں سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ماہ رمضان میں صرف دعوے نہیں کرے بلکہ عملی اقدامات اٹھائے تاکہ عوام کوماہ رمضان میں مشکلات کا سامنا نہ ہو کیونکہ رمضان اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک بہت بڑی نعمت ہے جو کہ مسلمانوں کی گناہ معاف ہوجاتی ہے مگربد قسمتی سے ہمارے ملک اور خاص کر بلوچستان میں جب ماہ رمضان آتی ہے تو منافع خور روزوں کا احترام بھی نہیں کرتے اوراپنے مرضی کے ریٹس لگاتے ہیں جس کی وجہ سے روزہ داروں کو مشکلات کا سامان کرنا پڑتا ہے وفاقی اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے میں اپنا کردار ادا کرے ماہ رمضان میں عوام کوریلیف دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں کیونکہ دنیا بھر میں ماہ رمضان کے موقع پر حکومتیں روزہ داروں کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے اگر حکومت نے اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے تو ہم سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے۔