بے سہارا بچوں کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے ،اسد قیصر

0 193

اسلام آباد (امروز نیوز)ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بے سہارا بچوں کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے ،معاشرے میں بہتری کے لئے سرکار کے ساتھ غیر سرکاری اداروں کو بھی آگے آنے کی ضرورت ہے،ترقی کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا ۔ پیر کو اسپیکر قومی اسمبلی کا کنونشن سینیٹر میں یتیم و بے سہارا بچوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشرے کی ترقی میں بنیادی کردار نوجوان نسل ادا کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہی بچے مستقبل کے معمار ہیں، بے سہارا بچوں کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے ۔انہوںنے کہاکہ معاشرے میں بہتری کے لئے سرکار کے ساتھ غیر سرکاری اداروں کو بھی آگے آنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ خبیب فاو¿نڈیشن کا کردار اور عمل لائق تحسین ہے۔ انہوںنے کہاکہ معاشرے میں یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت ملکی خدمت اور فریضہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بچوں کے تحفظ خصوصاً سٹریٹ چلڈرن کے لئے خصوصی قانون سازی کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ترقی کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ خصوصی بچے بہتر تعلیم و تربیت کے زیادہ حقدار ہیں ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نئے پاکستان میں خصوصی بچوں کو خصوصی مراعات دینے کے لئے پر عزم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.