تعلیمی اداروں میں تعطیلات کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ 14مئی کو اجلاس میں کیا جائیگا، سردار یار محمد رند  

0 129

(انروز نیوز)
کوئٹہ : صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں تعطیلات کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ 14مئی کو اجلاس میں کیا جائیگا، محکمہ تعلیم میں گھوسٹ اسکولز اور گھوسٹ ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی، خالی آسامیوں پر میرٹ پر تعیناتیوں میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، محکمہ تعلیم میں فنڈز کو لیپس ہونے نہیں دیا جائیگا۔
یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے دفتر میں ملاقات کرنے والے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میر عامر رند، بابر یوسفزئی بھی موجود تھے۔ سردار یارمحمدنے کہا کہ صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں اس سلسلے میں موسم سرما کی تعطیلات کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ 14مئی کو کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے فنڈز کو بر وقت خرچ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اگر ایسانہ کرسکے تو یہ ہماری کمزوری ہوگی

Leave A Reply

Your email address will not be published.