میرے خلاف سازشیں کر نیوالوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا،مدھو

0 215

لاہور(امروز نیوز) نامور اسٹیج اداکارہ مدھونے کہا کہ میرے خلاف سازشیں کر نیوالوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا انکے لیے بہتر ہوگا وہ اپنے کام پر توجہ دیں ‘ فنکار کا حقیقی ایوارڈاس کے مداح ہوتے ہیں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے مداحوں کی محبت اور دعاﺅں کی وجہ سے ہوں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خوبرو اداکارہ مدھو نے کہا کہ ایک ہی طرح کا کام کرنا اچھا نہیں لگتا، کوشش ہے ناظرین جب بھی مجھے کسی پروجیکٹ میں دیکھیں توانھیں نیا محسوس ہو۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ایکٹنگ سے زیادہ ڈانس کرنا پسند ہے، جہاں تک بات فلم میں کام کرنے کی ہے تو میں سمجھتی ہوں کہ ہر کوئی فلم میں ہی کام کرنا چاہتا ہے کیونکہ ڈراموں کی شوٹنگ اورفلم کی عکسبندی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔مدھونے کہا کہ میری آنے والی فلمیں پاکستان فلم انڈسٹری کو ترقی کی راہوں پرگامزن کریں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.