بلاول بھٹو زرداری کے خوف سے مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،نیر بخاری
اسلام آباد (امروز نیوز) سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیر بخاری نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی نیب پیشی کے موقع پر کارکنوں کو روکنے کے سرکاری حکمنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے لبادے میں آمریت نا منظور ،بلاول بھٹو زرداری کے خوف سے مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،عمران خان اور علیمہ خان کو ذرائع آمدن سے زائد اثاثوں کیا جواب دینا پڑے گا ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جانا نئی بات نہیں ۔انہوںنے کہاکہ پارٹی قیادت کے خلاف جعلی اور جھوٹے مقدمات بغض اور عناد کا تسلسل ہے۔انہوںنے کہاکہ پارٹی قیادت ایک بار پھر سرخرو اورمخالفین شرمندہ رہیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ماضی میں اعلانیہ اور خفیہ گٹھ جوڑ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ،انیب کا امتیازی رویہ اور سلوک پوری طرع عیاں ہو چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ قوم غریبوں کے عطیات سے بنی گالہ سلطنت کا حساب لیکر رہے گی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان اور علیمہ خان کو ذرائع آمدن سے زائد اثاثوں کیا جواب دینا پڑے گا ۔ انہوںنے کہاکہ نیب زدہ حکمرانوں کے معاملات پر احتسابی نظام اپائج نظر آتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چندہ خیرات صدقات کھانے والوں کا بہت برا انجام قریب ہے۔