پاکستان اسرئیل کو تسلیم نہیں کرسکتا ، ہم یمن ایشو پر فریق نہیں بنیں گے،شیریں مزاری

0 436

اسلام آباد (امروز نیوز) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاہے کہ پاکستان اسرئیل کو تسلیم نہیں کرسکتا ، ہم یمن ایشو پر فریق نہیں بنیں گے،ایران ترکی انڈونیشیا کو اسلامی دنیا میں فرنٹ رول ادا کرنا ہو گا۔ ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمارا واضح موقف ہے ہم یمن ایشو پر فریق نہیں بنیں گے۔انہوںنے کہاکہ او آئی سی میں تبدیلیاں کر کے بہت بڑی غلطی کی گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ امریکہ نے القدس سے متعلق ہر بین الاقومی معاہدے کو پامال کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ فلسطینیوں کی مدد کرنے والے اداروں پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اسرئیل کو سپورٹ کرتے ہوئے گولان ہائیٹس کو اسرئیل کے حوالے کر دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ اسرئیل کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کشمیر پر اپنے قبضے کو جائز کرنے کےلیءکوشش کر رہا ہے ۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاکہ امریکہ اسرئیل اور ہندوستان کی مثلث بنی ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ٹرامپ ڈیل آف سنچری کے تحت فلسطین کو خریدنا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم ایک دوسرے کے دست گریبان ہیں ہم کس مسلمہ امہ کی بات کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ القدس کا دن آج اگر منایا جارہا ہےتو وہ ایران کی مرہون منت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایران ترکی انڈونیشیا کو اسلامی دنیا میں فرنٹ رول ادا کرنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اسرئیل کو تسیلم نہیں کرسکتا ہم قائد اعظم کےفرمان کے روگردانی نہیں کرسکتے۔ سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پیر صابر شاہ نے کہاکہ فلسطین پر مظالم کی انتہا کر دی گئی ہے،دشمن نے سب سے پہلے اسلامی شناخت کے نظرئے کو نقصان پہچایا ۔رہنما مسلم لیگ ن پیر صابر شاہ نے کہاکہ مسلم ممالک کو آپس میں دست وگریباں کرکے ہمیں کمزور کیا گیا۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ علامہ اقبال کے نظریہ اسلامی وحدت میں ہی ہماری طاقت مضمر ہے۔سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہاکہ اسرئیل کو تقویت دینے والا امریکہ کا ہے ۔انہوںنے کہاکہ انسانیت اور جمہوریت کا نام نہاد چمپئن امریکہ مسلمہ امہ کا حقیقی دشمن ہے ۔سینٹر منظور احمد کاکڑ نے کہاکہ مسلم ممالک میں نااتفاقی انتہائی افسوس ناک ہے۔رہنما بلوچستان عوامی پارٹی نے کہاکہ فلسطین پر اس سال خطرات بڑھتے نظر آرہے ہیں ۔پاکسان کو بہت ہی محتاط ہو کر فیصلے کرنے ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان یمن جنگ پر فریق بنتا جارہا ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے ۔انہوںنے کہاکہ فلسطین کے مسئلہ پر پاکستان کی تما م سیاسی جماعتیں اکھٹی ہیں۔سینٹر فرحت اللہ بابر نے کہاکہ فلسطینوں کے بنیادی انسانی حق کے خلاف کسی قسم کی مفاہمت کا حصہ نہیں بنے گئے۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے ۔ انہوںنے کہاکہ فلسطین کو مسلمانوں کے دل ودماغ سے نہیں نکالا جاسکتا۔ سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہاکہ پاکستان کو مجبور کیا جار ہے کہ اسرئیل کو تسلیم کیا جائےگا۔ انہوںنے کہاکہ ڈیل آف سنچری کامیاب نہیں ہوسکتی۔انہوںنے کہاکہ کوئی غیر ت مند انسان اس پر ڈیل پر دستخط نہیں کرے گا۔انہوںنے کہاکہ دنیا میں جہاں کہیں بھی ظلم ہو رہا ہے ہم ان کے ساتھ ہیں ۔انہوںنے کہاکہ یوم القدس درحقیت مظلومین سے اظہار یکجہتی کا دن بھی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایم ڈبلیو ایم جمعہ الوداع ملک گیر یوم القدس منائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان سفارتی سطح پر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کےلئے کوشش کرے۔ نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم نے کہاکہ مسئلہ فلسطین پر ایم ڈبلیو ایم کی کوششوں قابل قدر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ امام خمینی نے مسئلہ فلسطین کو کرپٹ حکمرانوں سے نکال کر عوام کے ہاتھ میں دیا۔ انہوںنے کہاکہ فلسطین فلسطینیوںکا ہے فلسطین ایک ریاست ہے جسکا دارلحکومت بیت المقدس ہے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غ علامہ اکبر کاظمی نے کہاکہ ڈیل آف سنچری کو ہرگز قبول نہیں کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی غیور قوم اسرئیلی قبضے کو بھی تسلیم نہیں کرے گی۔ سید اسد عباس نقوی نے کہاکہ امریکہ اور برطانیہ کی پشت پناہی سے اب تک اسرئیل کا قبضہ جاری ہے سید اسد عباس نقوی نے کہاکہ اسرائیل کے خلاف مسلم حکمرانوں نے صرف قرادایں پیش کیں کبھی عملی اقدامات نہیں کئے۔ سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم نے کہاکہ امت مسلمہ فلسطین پر کسی بھی قسم کی سودے بازی کو قبول نہیں کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ ایم ڈبلیو ایم جمعہ الودع بھرپور انداز میں یوم القدس منائےگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.