کینیڈا کے وزیراعظم اور اوپوزیشن لیڈر اپنے سپیکر کو پکڑکر ایوان میں کیوں لا رہے ہیں؟ویڈیو وائرل

0 103

اوٹاوا سوشل میڈیا پر کینیڈین پارلیمنٹ کے سپیکر کو وزیراعظم اور اپوزیشن کی لیڈر کی جانب سے پکڑ کر نشست پر لایا جارہاہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے تاہم اب اس کی دلچسپ وجہ بھی سامنے آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کینڈین پارلیمنٹ میں نئے قانون ساز سال کا آغاز ہو گیاہے اور روایتی انداز میں کینیڈا کے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف سپیکر کو پکڑ کر نشست پر لارہے ہیں اور اس ایوان میں موجود تمام نمائندگان اس عمل کے دوران اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر نئے سپیکر کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ آج کل کینیڈا اور امریکہ کے درمیان تعلقات سرد چل رہے ہیں جبکہ ٹرمپ مسلسل کینیڈا سے امریکہ کا حصہ بننے پر زور دے رہے ہیں جبکہ گزشتہ روز انہوں نے امریکہ کا حصہ بننے پر کینیڈا کو مفت میں اپنا مشہور زمانہ دفاعی نظام گولڈن ڈوم مفت دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.