بابراعظم نے تاریخ رقم کر دی ، ویرات کوہلی سے ایک اور بڑا اعزاز چھین لیا

0 738

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارتی سابق کپتان اور بہترین بلے باز ویرات کوہلی سے ایک اور اعزاز چھین لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوینٹی ریکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق کپتان بابراعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں  ۔ بابراعظم سب سے طویل عرصہ نمبر ون ٹی ٹوینٹی بیٹسمین بن گئے ہیں ، اس سے قبل ویرات کوہلی 1013 دنوں تک پہلی پوزیشن پر براجمان رہے تھے اور ان کا یہ ریکارڈ بھی بابراعظم نے چھین لیا ہے ۔بابراعظم نے نئی رینکنگ میں بھی اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے جبکہ وہ ون ڈے میں بھی پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.