لاہور: موٹرسائیکل سوار نے مبینہ طورپر لفٹ دینےکے بہانے 12 سالہ لڑکا اغوا کرلیا

0 115

لاہور لاہور کے علاقے شاہدرہ میں موٹرسائیکل سوار نے مبینہ طورپر لفٹ دینے کے بہانے 12 سالہ لڑکا اغوا کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کےمطابق پولیس کا کہنا ہے کہ شاہدرہ میں 12 سالہ محمد گھر سے سودا لینے کے لیے نکلا تو نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسے لفٹ دینے کے بہانےاپنے ساتھ بٹھا کر لےگیا۔

ملزم کی لڑکے کو موٹرسائیکل پر ساتھ لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے فوٹیج کی مدد سے لڑکے کی تلاش شروع کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.