انگلینڈ سیریز کسی چیلنج سے کم نہیں، بسمہ معروف
کراچی (امروز نیوز)پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ انگلینڈ کےخلاف سیریز کی تیاری بہت اچھی جارہی ہے، سیریز کسی چیلنج سے کم نہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بسمہ معروف نے کہا کہ انگلینڈ سے سیریز آسان نہیں ہوگی، یہ میچز آئی سی سی چمپئن شپ کا حصہ ہیں جن میں پوائنٹس کی بڑی اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز ملائشیا میں ہو رہی ہے، امید ہے کہ آگے سیریز پاکستان میں ہی ہوں گی۔بسمہ معروف نے کہا کہ بھارت کے خلاف بھی سیریز کھیلنا چاہتے ہیں تاہم بھارت سیریز نہیں کھیل رہا جس سے کرکٹ کو نقصان ہو رہا ہے۔سابق کپتان ویمن ٹیم ثناءمیر سے متعلق بسمہ معروف نے کہا کہ سیریز سے دستبردار ہونا ثناءکا اپنا فیصلہ ہے، وہ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں، سیریز میں ان کی کمی محسوس ہوگی۔کپتان پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم نے بتایا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ پی سی بی کا ہے۔