خالد خان لانگو نے قلات خالق آباد میں ترقیاتی کا م کیئے ،عنایت اللہ بابر

0 209

خالق آباد( امروز نیوز)سابق مشیر خزانہ بلوچستان میر خالدخان لانگو نے قلات خالق آباد میں جو ترقیاتی اقدامات اٹھائے ہیں ان کی نظیر نہیں ملتی ہے صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاءاللہ لانگو کی بلوچستان میں امن وامان برقراررکھنے اورلاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہوئے ہیں ان خیالات کااظہار ترجمان بی اے پی عنایت اللہ بابر،محمد علی لانگو،ڈاکٹر ذوالفقارعلی نیچاری،محمدعارف لانگوڈاکٹر حمیداللہ لانگو و دیگر نے اپنے مشترکہ جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ سابق وزیر خزانہ میرخالدخان لانگو اوراس کی خاندان کی سیاسی خدمات روزروشن کی طرح عیاں ہے زرد میں نئی گریڈ اسٹیشن کی قیام، سینکڑوں اسکولوں کاقیام، درجنوں اسکولوں کی اپ گریڈیشن، ڈسپنسریوں کی قیام اوراپ گریڈیشن ، سب ڈویڑنل کمپلیکس کی تعمیر، بی آر سی کالج قلات کی قیام، پولی ٹیکنیک کالج ،گرلزکالج کی قیام ،سڑکوں کی جال، نادرا آفس کی قیام، نیشنل بینک کی شاخ کاقیام، کولڈاسٹوریج کی منظوری، سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سمیت دیگر بے شمار ترقیاتی اقدامات ان کی عوام دوستی کومظہر ہے خالق آباد کو سب تحصیل سے تحصیل ، تحصیل سے سب ڈویڑن کادرجہ دلانا میرخالدخان لانگو کی کاوشوں کانتیجہ ہے جس سے کوئی شخص انکار نہیں کرسکتا ہے درجنوں ڈیمز کی تعمیر سے علاقے میں زیرزمین سطح آب میں بہتری آئے گی میرضیاءاللہ لانگو نے جب سے وزارت داخلہ سنبھالا ہے صوبے میں امن وامان قائم کرنے کے لیے ٹھوس اقدمات اٹھائے ہیں ضلع قلات میں حالیہ لیویز میں سینکڑوں نوجوانوں کو بھرتی کیاگیا جس سے بے روزگارنوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملے ہیں قلات پولیس کے لیے سونئے آسامیاں منظور کرکے اہم اقدام اٹھایاہے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کوٹ لانگو کی عوام کی خدمت کے لیے دروازے ہروقت کھلے رہتے ہیں میرخالدخان لانگو اورمیرضیاءاللہ لانگو کی کارکردگی سے انکارممکن نہیں ہے ایسے لیڈر ہی قوموں کی تقدیر بدل دیتے ہیں اورعوام کو شعور دیتے ہیں کہ ان کے کیا حقوق ہے اس سے قبل منتخب نمائندوں کی کارکردگی اورمیرخالدخان لانگ ومیرضیاءاللہ لانگو کی دور کاموازنہ کرکے ہی یہ اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ کس کے دور میں ترقیاتی اقداما ت ہوئے ہیں ہم اپنی کارکردگی کی بنیادپربلدیاتی الیکشن میں حصہ لیکر کلین سوئپ کریں گے کیونکہ عوام حقیقی عوامی لیڈر پہنچان چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.