لوگوں کی خدمت کرنے سے ذہنی سکون ملتا ہے ، مٹھا خان کاکڑ

0 137

ژوب (امروز نیوز)صوبائی وزیر مٹھا خان کاکڑ نے کہاہے کہ عام لوگوں کی خدمت کرنے سے انسان کو ذہنی سکون ملتا ہے کھوکل اعلانات، جھوٹے دعووں، قول و فعل کے تضاد اور زیلی خیلی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتاہوں بلکہ دستیاب وسائل کے اندر عوام کی بلا تفریق خدمت اور ان کے اجتماعی مسائل کا حل اپنا مشن سمجھتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ژوب کلی گوسہ کی بزئی شمامزئی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں عوامی نمائندہ ہو اور عوام کے پاس خود جا کر ان کے مسائل معلوم کر رہا ہوں تاکہ مجھے تعمیر و ترقی کا لائحہ عمل اور منصوبہ بندی کرنے میں مدد ملے اورہر علاقے کو اس کی ضروریات کے مطابق وسائل مہیا کیے جا سکیں بلاشبہ مسائل زیادہ اور حکومتی وسائل قلیل ہیں لیکن میں آپ کو یہ یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ تمام دستیاب وسائل آپ کو زمین پر نظر آہیں گے الیکشن سے پہلے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ انہوں نے کہا فنڈز کی کمی کی باوجود صحت اور تعلیم کے ساتھ ساتھ ژوب میں پانی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں ہمیں اچھی طرح پتہ ہے کہ ژوب کئی سالوں سے خشک سالی جسے مسائل کا سامنا ہو رہا ہے اس لیئے ہم نے اس بار پی ایس ڈی پی (PSDP) میں ضلع ژوب میں پانی سٹور کرنے کیلئے مختلف چھوٹے اور بڑے ڈیمز منظور کر وایا تا کہ ژو ب کے عوام کا پانی کا دیرینہ مسلہ حل ہوجا ئیے اور پانی ضائع ہونے سے بچ جائے. اس سلسلے میں مجھے عوام کا تعاون بھی درکار ہو گا تاکہ ہم سب مل کر علاقے کی ترقی ، نوجوانوں کیلئے تعلیم و روزگار اورہر شخص کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں صوبائی مشیر برائے لائیوسٹاک مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ عوام کے مسائل عوام کی منشا کے مطابق حل کرنا ہماری
ترجیحات میں شامل ہے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبہ بلوچستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور موجودہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ عوام کی مسائل کم سے کم ہو جائے تاکہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے لیکن بدقسمتی سے سابقہ حکومتوں نے بلوچستان کے عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا جس کی وجہ سے آج مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں لیکن ہماری حکومت نے عہد رکھا ہے کہ عوام کے مسائل ان کے دلیز پر حل کرینگے

Leave A Reply

Your email address will not be published.