تیز اور ہوشیار لوگوں کی پہچان

0 187

حافظہ کس کا مضبوط ہوتا ہے ؟
تیز حافظہ والے لوگ کون ہوتے ہیں؟ ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ جن لوگوں کو کوئی چیز جلدی حفظ ہوجائے وہ لوگ بے حدتیز ہوتے ہیں۔
لیکن ضروری نہیں ہے کہ جن کا حافظہ بہت اچھا ہو صرف وہی لوگ تیزہوتے ہیں، ماہرین نے اس حوالے سے متعدد تحقیقات کی ہیں جس کے بعد انہوں نے تیز لوگوں کی چند علامات بتائی ہیں۔
ان میں چند ذیل ہے ۔
کسی کے بات میں جلد بولنا تاکہ اس کا جملہ کر سکے ۔
اکثر لوگوں نے دیکھا ہوگا کہ اگر ہمارا کوئی جملہ ادھورا ہوتا ہے تو اچانک سامنے والا شخص کچھ ایسا کہتا ہے جس سے ہمارا جملہ مکمل ہوجاتا ہے۔
اگر ا پ کے اندر بھی یہ عادت پائی جاتی ہے تو یہ ایک اچھی بات ہے کیونکہ ماہرین کے مطابق یہ انسان کے ذہین ہونے کی علامت ہوتی ہے۔
یہ عادت اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ ا پ جذباتی طور پر ذہین ہیں، ہمدرد اور دوسروں کے جذبات کے مطابق رہنا آپ کو دوسروں کے نقطہ نظر سے دنیا کو دیکھنے کی اجازت دیتا ہے۔
اپنے آپ کو قابو کرنا
کئی ماہرین نفسیات نے ایک تجربہ کیا جو کہ سائیکولوجیکل سائنس میں شائع کیا جا چکا ہے۔
اس تجربے کے مطابق ذہین افراد اپنے آپ پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہے ۔
فیصلہ لینے میںدیر کرنا
متعدد مطالعوں سے بات ثابت ہوئی ہے کہ دیر سے فیصلہ کرنے والے لوگ اپنی چیزوں کو سوچنے میں زیادہ وقت لگاتے ہیں نا کہ وہ بغیر سوچے سمجھے فوری طور پر نتیجے کی طرف پہنچ جائیں، ایسے لوگ ذہین ہوتے ہیں اور سوچ سمجھ کر ہر کام کرتے ہیں۔
زیادہ بات نہ کرنا یا شور نہ کرنا
اگر ا پ اپنا کام بالکل خاموشی میں کرنا پسند کرتے ہیں اورا پ کو ذرا بھی شور برداشت نہیں تو یہ ایک اچھی عادت ہے کیونکہ دنیا کے بڑے بڑے سائنسدانوں کو بالکل خاموشی میں کام کرنے کی عادت تھی اور انہیں کام کے دوران شور بالکل برداشت نہیں ہوتا تھا۔
امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق خاموشی میں کام کرنے سے تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور ا پ اپنے کام پر زیادہ بہتر طریقے سے غوروفکر کر سکتے ہیں۔
اپنے من ہی من خوشی کا اظہار
اگرا پ کو خوش رہنے کے لیے دوسروں کی ضرورت نہیں پڑتی یا ا پ اکیلے رہتے وقت بور نہیں ہوتے تو یہ ذہانت کی علامت ہے۔
برٹش جنرل ا ف سائیکولوجی کے مطابق جو لوگ اکیلے رہنا زیادہ پسند کرتے ہیں وہ تیز دماغ ہوتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.