رکنی بازار میں تیل کی دوکانیں اور ہوٹل ایک ساتھ ہے جس سے بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے، انتظامیہ نوٹس لیں، غضنفر کھیتران کی ڈی سی بارکھان سے اپیل

0 248

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن غضنفر محمد کھیتران نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بارکھان کے تحصیل رکنی بازار میں ہوٹلوں کے ساتھ پیٹرول، ڈیزل اور موٹرسائیکل کے دوکانیں موجود ہے جس سے انتہائی خطرناک آتش زدگی و بہت بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے۔ گزشتہ کچھ دن پہلے بھی کچھ دوکانوں میں آگ بھڑک اٹھی اور عوام کا شدید مالی نقصان ہوا حکومت و ڈی سی بارکھان سے گزار کی جاتی ہے کہ برائے کرم ان دوکانوں کو یہاں سے ختم کیا جائے اور ان دوکانوں کو کہی اور شفٹ کیا جائے تاکہ کوئی بڑا سانحہ رونما نہ ہو اور عوام کو نقصان نہ پہنچے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.