اپوزیشن رہنما لانگ مارچ کا شوق بھی پورا کرلیں، شاہ محمود قریشی

0 187

ملتان (امروز ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں خود انتشار کا شکار، ن لیگ کہتی ہے سینیٹ میں پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہاتھ کر گئی، اپوزیشن رہنما لانگ مارچ کا شوق بھی پورا کرلیں ، تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبے کیلئے سنجیدہ ہے ، شہبازشریف اور بلاول کو دعوت دے دی، مخالفین کو عوام کا درد ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ بلدیاتی قانون کوتمام جماعتوں نے مسترد کیا، (ن )لیگ کہہ رہی ہے

کہ پیپلزپارٹی نے ہمارے ساتھ ہاتھ کردیا ہے، جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا ہمارے منشور میں شامل ہے، اپوزیشن جماعتوں کو جنوبی پنجاب کا درد ہے تو آگے بڑھیں اور ہمارا ساتھ دیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مستقبل کیلئےپاک چین تجارتی امورپرتبادلہ خیال ہوگا، چین بھی پاکستان کی طرح مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقہ سمجھتا ہے، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھی چین کا واضح مو¿قف ہے، خطے کی صورتحال پر بھی چینی قیادت سے تبادلہ خیال ہو گا، پاکستان اور چین اسٹریٹجک پارٹنر ہیں،

پاکستان کے چین کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، مستقبل کیلئے چین اور پاکستان کے درمیان تجارت سے متعلق امور ، دوطرفہ تعلقات اور سی پیک کے منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی ہوگا جبکہ وزیراعظم کے دورہ چین کا مقصد اظہار یکجہتی ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹولانگ مارچ کرنا چاہتے ہیں تو اپنا شوق پوراکریں، پیپلز پارٹی نے جس طرح سینیٹ میں سٹیٹ بینک بل پر نظر ثانی کی ہے

اسی طرح لانگ مارچ کے فیصلے پر بھی نظر ثانی کریگی، اگرپی پی نے پنجاب کی طرف لانگ مارچ کیا تو علی زیدی نے بھی سندھ کی طرف لانگ مارچ کی کال دیدی ہے، راستے میں کہیں نہ کہیں پنجہ آزمائی ہوگی، پی ڈی ایم میں اتحاد نہیں رہا،(ن) لیگ کہہ رہی ہے کہ پیپلز پارٹی نے اسٹیٹ بنک بل پر ان کے ساتھ ہاتھ کیا ہے،مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سے کہا ہے کہ وہ اپنے غیر حاضر ممبران سے جواب طلب کریں،گیلانی صاحب کہہ رہے ہیں کہ انہیں رات 12 بجے ایجنڈا ملا، یوسف رضا گیلانی اگر چاہتے تو 5 گھنٹے میں اسلام آباد پہنچ سکتے تھے، میں اکثر رات کو ملتان سے اسلام آباد سفر کرتا ہوں میں گیلانی صاحب کو پیشکش کرتا ہوں کہ وہ رات کو میرے ساتھ میری گاڑی میں سفر کریں صبح خیریت سے ان کوسینیٹ تک پہنچا دونگا، یوسف رضا گیلانی جس طرح منتخب ہوئے تھے وہ ہمارے پاس راز ہے

، 22 اور 23 مارچ کو اسلامی وزرا ئے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کر رہے ہیں جس کےلئے تمام اسلامی ممالک کے وزرا خارجہ کو خط لکھ دیئے گئے ہیں، اس اجلاس کا مقصد مسلم امہ کو درپیش مسائل پر مل بیٹھنا اور اس پر متفقہ لائحہ عمل طے کرنا ہے، ہم مہمان وزرا خارجہ کو 23 مارچ کی پریڈ دکھائیں گے جس میں وہ ہماری تہذیب ثقافت تمدن ہماری فورس کاڈسپلن دیکھیں گے ،امید ہے وہ اس قومی دن سے محضوض ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا بھارت کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے آیاں ہو چکاہے

۔ ہندوستان کی حکومت ھندوتوا کے نظریہ میں قید ہے۔ وہ آر ایس ایس سوچ سے باہر نہیں آرہے۔ ہندو راشٹر سوچ کے خلاف ہندوستان کے اندر سے آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ پاکستان نے فراخ دلی سے ہندوستان کے لوگوں کیلئے ویزوں کا اجرا کیا ہے۔ بھارت پاکستان کے ویزوں پر بھی حیلے بہانوں سے کام لے رہا ہے۔اجمیر شریف سمیت دیگر درگاہوں کی زیارت کے لئے پاکستان زائرین کو بھارت ویزے نہیں دے رہا۔انہوں نے کہا جنوبی پنجاب صوبے کیلئے تحریک انصاف کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں۔ پی پی ن لیگ جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے جنوبی پنجاب کی ساڑھے تین کروڑ عوام سے ناٹک نہ کرے

۔ پی پی ن لیگ کو صوبہ بنانے میں ہچکچاہٹ کیوں ہے۔صوبے کیلئے ہم بل پیش کرتے ہیں آئیں اس پر آگے بڑھیں۔جیسے سٹیٹ بینک بل پر پیپلز پارٹی نے ہمارا ساتھ دیا اسی طرح جنوبی پنجاب صوبے پر بھی ہمارے ساتھ دے۔شہباز شریف اور بلاول کوصوبے بارے خط لکھنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا گیلانی صاحب کو علم نہیں ہے کہ میں نے خط بلاول بھٹو کو لکھا ہے، خط ہمیشہ قیادت کو لکھے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم چار فروری کو چین روانہ ہونگے۔ چین سے اظہار یک جہتی کے لئے چین جارہے ہیں۔

چین ہمارا سٹریٹجک پارٹنر ہے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے پی ٹی آئی خواتین عہدیدار دھڑے بندی و اختلافات ختم کرکے ایک بڑے مقصد کے حصول کیلئے متحد ہوں،وزیراعظم عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، باحیثیت وائس چیئرمین پی ٹی آئی میں وعدہ کرتاہوں مستقبل میں جنوبی پنجاب کی خواتین کو اسمبلیوں میں نمائندگی دلواں گا، متحرک اور محنتی کارکنوں کو آگے لایا جائے گا، خواتین تحریک انصاف کا اہم جز ہیں، تحریک انصاف کو اس وقت جو مقام ملاہے وہ خواتین نوجوانوں اور بیرون ملک پاکستانیوں کی وجہ سے ملاہے، تحریک انصاف نے خواتین کو جو مقام دیا ہے وہ کسی اور سیاسی جماعت نے نہیں دیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.