پشاور مسجد دھماکے اور شہادتوں پر شوبز ستارے بھی سوگوار

0 17

  کراچیپشاور میں مسجد کے اندر خودکش دھماکے اور متعدد شہادتوں پر شوبز ستاروں نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے ٹویٹر پر لکھا کہ پشاور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کیلئے دعاگو ہوں، ایک عبادت گاہ میں حملہ ناقابل بیان جرم ہے۔

انہوں نے دہشت گردوں کو مخاطب کرکے لکھا ’خدا کے واسطے معصوم لوگوں کو بخش دو، وہ  امن کے ساتھ نماز ادا کررہے تھے، دہشت گردوں کا نہ کوئی ضمیر ہے اور نہ ہی مذہب‘۔

فیصل قریشی نے پوسٹ لکھی کہ اللہ سب کو اپنی امان میں رکھے اور  جو ظلم کرتے ہیں بیشک ان کیلئے سخت سزا ہے۔

احمد علی بٹ نے جہاں بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا وہیں انہوں نے اپنے مداحوں کو خبردار کردیا کہ ہم پرانے خوفناک پاکستان میں آگئے ہی

صبا قمر نے بھی انسانی جانوں کے ضیاع پر رنج اور افسوس ظاہر کرتے ہوئے پسماندگان کے ساتھ تعزیت کی ہے۔

ارسلان نصیر نے ایک زخمی دل کے ایموجی  اور پشاور دھماکے کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنی تشویش ظاہر کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.