تبلیغی جماعتوں پر پابندی کی تجویز، غیر ملکی تبلیغی حضرات کو ملک چھوڑنے کا حکم۔
کوئٹہ (امروز نیوز)
وفاقی خفیہ اِداروں کو وزارتِ داخلہ کی طرف سے حکم دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں آنے والی تبلیغی جماعتوں پر نظر رکھیں اور اَن میں موجود کرونا وائرس کے مریضوں کا پتہ چلائیں۔ وفاقی حکومت کے اِس حکم کے بعد تمام خفیہ ایجنسیاں حرکت میں آ گئی ہیں اور جگہ جگہ معلومات جمع کرکے ضلعی انتظامیہ اور مقامی ایچ ایس اوز کے ذریعے تبلیغی جماعتوں کو کام سے روک دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے بعض اضلاع میں اِن تبلیغی جماعتوں میں بیرونِ ممالک خصوصاً چین، وسطی ایشاء، بنگلہ دیش اور دیگر مسلم ممالک کے لوگ شامل تھے۔ واضع رہے کہ اسلام آباد کے بنی گالا، بارہ کہواور چک شہزاد کے علاقو ں میں کرونا وائرس مسجدوں میں مقیم تبلیغی حضرات سے پھیلا ہے جبکہ سوات، نوشہرہ، منگاہ، مردان اور شانگلہ میں عمرہ زائرین اور ڈی آئی خان، ہنگو اور کرک میں ایرانی زائرین کے ذریعے پھیلا ہے۔ تبلیغی جماعت کے سربراہوں نے وفاقی حکومت سے اس سلسلے میں رابطہ کیا اور درخواست کی ہے