چارماہ تک ڈی چوک پرتماشہ لگانے والوں سے ایک دن کااحتجاج بھی برداشت نہیں ہورہا،مولاناعبدالواسع
کوئٹہ (امروز نیوز)جمعیت علماءاسلام کے رکن قومی اسمبلی مولاناعبدالواسع نے کہاہے کہ سلیکٹڈحکمران عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، چارماہ تک ڈی چوک پرتماشہ لگانے والوں سے ایک دن کااحتجاج بھی برداشت نہیں ہورہا،وزیرستان واقعہ پرجعلی حکمران تذبذب کاشکارہیں جمہوری دنیامیں لوگوں سے احتجاج کاحق بھی چھیناجارہاہے، بجلی،گیس اور پیٹرول مزیدمہنگاہوں گے لیکن کپتان کہتاہے کہ آپ نے گھبرانانہیں کیوں کہ یہ نیاپاکستان ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آبادسے واپسی پرکوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پرمختلف اضلاع کے وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پرایم پی اے حاجی محمدنوازکاکڑ،قلعہ عبداللہ کے کنوینرحاجی دین محمدسیگی،لورالائی کے امیرمولانافیض محمد،ژوب کے مفتی گلاب کاکڑ،مولاناحسن شاہ بخاری،عبدالوکیل طوفان،مولاناعبداللہ کوثری،حاجی جان محمدسعدودیگربھی موجودتھے۔مولاناعبدالواسع نے کہاکہ اسلام آبادمیں سیاسی کارکنوں پرتشدداس بات کی علامت ہے کہ حکمرانوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیںانہوں نے خودڈی چوک پرچارماہ تک دھرنادیامگرمخالف سیاسی پارٹی کے کارکنوں کاایک دن کے لئے احتجاج برداشت نہیں کیامولانافضل الرحمن جعلی حکمرانوں کے خلاف اسلام آبادمیں تاریخ سازدھرنادینے کے لئے پرعزم ہیں اورانہوں نے کارکنوں کوبھرپورتیاری کی ہدایت کی ہے امیدہے کہ اس دھرنے میں اپوزیشن کی تمام جماعتیں شرکت کریں گی انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کانیاطوفان آرہاہے ملک کی تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں آئی ہے عمران خان کی صورت میں ملک پرسابقہ آمرانہ حکومت مسلط ہے آزمائے ہوئے چہرے کیاتبدیلی لائیں گے قوم کودھوکہ دیاگیااب ان جعلی حکمرانوں سے قوم کونجات دلاناناگزیرہوچکاہے۔