جماعت اسلامی عام لوگوں کی پارٹی ہے

0 210

کوئٹہ (امروز نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی عام آدمیوں کی وہ پارٹی ہے جو اللہ کی طرف دعوت اور مخلوقِ خداکی خدمت کی علامت ہے یہ شریعت کیلئے مخلصانہ کوششوں کا نام ہے جماعت اسلامی اسوئہ رسول ﷺپر مبنی ایک جہد مسلسل ہے جماعت اسلامی دینی ، سیاسی اور عوامی مسائل کے محاذ پر متحرک اور سرگرم رہنے کے ساتھ خدمت خلق کے محاذ پر بھی مسلسل فعال اور جہد مسلسل کر رہی ہے ۔ مخیر حضرات کی طرف سے فراہم کردہ مدد مستحق لوگوں تک پہنچانے میں جماعت اسلامی کے کارکنان پوری محنت ، دیانت اور انسانی خدمت کے جذبہ سے کام کرتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی خدمت خلق کا کام پورے ملک کیطرح بلوچستان میں بھی جار ہے ہم بلا رنگ و نسل ، علاقہ و مذہب سے بالاتر ہو کر انسانی ہمدردی کی بنیاد پرپریشان حال لوگوں کی مددکرتے ہیں مخیر حضرات سے اپیل کی کہ خدمت خلق کے منظم ، بااعتماد اور امانت و دیانت کے اس کام کی سرپرستی اور مدد کریں۔ رمضان المبارک میں اپنی دسترخوان سجانے اوراسراف کرنے والوں کو اڑوس پڑوس میں غریبوں کا بھی خصوصی خیال کرنا چاہیے انفاق فی سبیل اللہ صدقہ وخیرات کے مہینے میں غرباءومساکین پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔مساکین وغرباءاور مستحق افراد کو آسانیاں فراہم کرنے کیلئے جماعت اسلامی والخدمت فاﺅنڈیشن کی جدوجہد جار ی ہیں ۔ہم سب کو مل کر کرپشن کا راستہ روکھنا ہوگا کرپشن کی وجہ سے ہمارے مسائل ومشکلات اور پریشانیوں میں نہ ختم ہونے والا اضافہ ہوا ہے قوم کی دولت قوم پر خرچ نہ ہونے اور حرام مال کھانے سے مسائل وپریشانیوں اور اجتماعی دکھ میں اضافہ ہوا ہے حکمرانوں سمیت سب کو اگر کرپشن سے نہ رکھوایا تو یہ ملک کو بھی بہت جلد فروخت کردیگاقومی دولت کی حفاظت اور لوٹ مار کرنے والے لٹیروں کے خلاف جماعت اسلامی میدان عمل میں نکلی ہے قوم جماعت اسلامی کاساتھ دیں حکمرانوں کا رویہ عوام سے بہتر نہیں عوام کو رعایا وغلام سمجھ پر قومی دولت کو شیر ماد رکی طرح کھایا جارہا ہے نیک وصالح دیانت دار وین دار لوگوں کوبااختیار کرنے سے عوام وملک کو فائدہ ملیگا ۔عوام الناس اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور ذمہ دار باشعور قوم کی طرح حکمرانوں کو زیادتیوں وکرپشن سے رکھوانے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.