بی ڈی اے کے ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائے ،رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ
کوئٹہ (امروز نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ نے اپنے بیان میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت اتنی بے حسی ہے کہ اس ماہ مقدس اور سخت گرمی میں بی ڈی اے ملازمین بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں جن میں اکثر موت و زیست کی کشمکش میں ہیں لیکن حکمران ٹھس سے مس نہیں ہو رہے خدانخواستہ اگر کوئی نقصان ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر ہوگی بی ڈی اے کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے بلوچستان کے فرزندوں کو مستقل تعیناتی کا مطالبہ منظور کیا جاتا لیکن بے حسی کا عالم یہ ہے کہ 700سے زائد خاندانوں کا روزگار بے ڈی اے سے وابستہ ہے 15سالوں سے اب تک ملازمین پروجیکٹ اور کنٹریکٹ بنیادوں پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں انہیں اب مستقل نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے ان ملازمین نے اپنی زندگی کے بڑا حصہ بی ڈی اے خلوص نیت کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دے کر گزار دی ملازمین اب ہڑتال پر بیٹھے ہیں حکومت جھوٹے دعوے تو کر رہی ہے مگر ان میں اتنی اخلاقی جرات نہیں کہ وہ ان ملازمین کو مستقل روزگار فراہم کریں حکومت دعوﺅں سے ملازمین کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکا جا سکتا فوری طور پر ان ملازمین کے مطالبات کو منظور کیا جائے اور عید میں 700 خاندانوں کو شامل کرنے کی ضرورت ہے طفیل تسلیوں سے کام نہیں چل سکتا اب حکومت عملی طور پر ان ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کریںبھوک ہڑتال پر بیٹھے ملازمین کو کچھ ہوا تو حکمرانوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔